مصنوعی ذہانت کی غلطی پر طالبعلم کو ہتھکڑی لگ گئی

0
325

بالٹی مور: امریکی ریاست میری لینڈ میں مصنوعی ذہانت کی غلطی کے باعث پولیس نے ہائی اسکول کے ایک طالب علم کو ہتھیار رکھنے کے شبے میں ہتھکڑیاں لگا دیں۔

رپورٹس کے مطابق 16 سالہ طالب علم ایلین فٹبال پریکٹس کے بعد دوستوں کے ساتھ موجود تھا کہ پولیس نے بندوقیں تانے اس کا گھیراؤ کیا۔

تلاشی کے بعد معلوم ہوا کہ ایلین کے ہاتھ میں ڈوریٹوز چپس کا پیکٹ تھا، جسے اے آئی سسٹم نے ہتھیار سمجھ لیا۔

سکول انتظامیہ نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ کوئی شخص ہتھیار لیے ہوئے ہے، تاہم تحقیقات میں اطلاع غلط ثابت ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا