اسرائیلی دفاعی عہدیدار کا کہنا ہے کہ غزہ میں قید باقی 13 یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر مصری ایک ٹیم لاشوں کی تلاش میں مدد کے لیے کئی انجینئرنگ گاڑیوں کے ساتھ پٹی میں داخل ہوئی ہے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ اس اقدام کو اسرائیل کی سیاسی سطح نے منظور کیا تھا۔اب تک اسرائیل نے ایسی ٹیموں کے داخلے کی منظوری نہیں دی تھی اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ حماس خود لاشوں کو ڈھونڈنے اور واپس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے دوسری طرف اسرائیل نے ایک بار پھر اس امکان کی تیاری کر رہا ہے کہ حماس آج رات دو ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر سکتی ہے۔حماس نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی کسی بھی لاش کو آج اسرائیل واپس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
گزشتہ روز ، کچھ ابتدائی قیاس آرائیوں کے بعد ، حماس نے اسرائیل کو کوئی لاش واپس نہیں کی۔اس وقت غزہ میں 13 یرغمالیوں کی لاشیں زیر غور ہیں






