برازیلیا: برازیل میں ایک شہری نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی 1.3 لاکھ ڈالر مالیت کی پورشے 911 کار کو خود آگ لگا دی۔
پولیس کو اس نے بتایا کہ مسلح افراد نے اغوا کرکے گاڑی جلائی، مگر تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اس نے خود ہی کار کو آگ لگائی تھی۔
واقعہ علاقے میں لگے واحد سیکیورٹی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا، جس نے اس کی پوری کارروائی محفوظ کرلی۔
پولیس کے مطابق کار پر ٹیکس واجبات باقی تھے، اسی لیے مالک نے انشورنس کلیم کے لیے جھوٹی کہانی گھڑی۔






