شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

0
408

ریاض: سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی نویں کانفرنس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیرِ اعظم اور وفد کا استقبال کیا۔

وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ عالمی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا