سعودی عرب 1 ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم،5 ارب ڈالر رول اوور کریگا، وزارت خزانہ

0
392

اسلام آباد: سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی 290 ارب روپے کے مساوی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس میں سے دو ارب ڈالر دسمبر اور تین ارب ڈالر جون 2026 میں واجب الادا ہیں، تاہم انہیں بھی رول اوور کیا جائے گا۔

رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران سعودی عرب کی جانب سے 85 ارب روپے سے زائد مالیت کی آئل فیسیلٹی فراہم کی جاچکی ہے، جو 30 کروڑ ڈالر کے مساوی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب ہر ماہ 10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کر رہا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 28 ارب 37 کروڑ روپے کے برابر بنتی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس 4 فیصد شرح سود پر دے رکھے ہیں، جنہیں ہر سال رول اوور کیا جاتا ہے۔

قرض کی مد میں سعودی ڈیپازٹس 1450 ارب روپے کے مساوی ہیں، جو پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے تحت فراہم کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا