اوگرا سے گیس قیمت میں اضافے کی درخواست

0
208

اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں گیس کی قیمت میں اوسطاً 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ رواں مالی سال کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق کمپنی نے گیس کی اوسط قیمت 1955 روپے 50 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز دی ہے، جب کہ اس وقت گیس کی اوسط قیمت 1766 روپے 50 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے اپنی درخواست میں 52 ارب 95 کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ پیش کیا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے نرخوں میں اضافہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے ایل این جی سروس کی مد میں 316 روپے 64 پیسے فی یونٹ کے اضافی اخراجات کی بھی منظوری مانگی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن کی اس درخواست پر اوگرا میں سماعت 7 نومبر کو مقرر کر دی گئی ہے، جس کے بعد قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا