بھارت نے پابندیوں کا شکار روسی کمپنی کیساتھ معاہدہ کرلیا

0
270

ماسکو: بھارت کی سرکاری طیارہ ساز کمپنی ہندوستان ایئرو ناٹکس لمیٹڈ نے روس کی پابندیوں کی زد میں آنے والی ایروسپیس کمپنی یونائیٹڈ ایئرفٹ کارپوریشن کے ساتھ مسافر طیارے بنانے کا معاہدہ کر لیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ معاہدہ ماسکو میں طے پایا، جس کے تحت ایچ اے ایل بھارت میں روسی SJ-100 مسافر طیارے تیار کرے گی۔ ان طیاروں میں 100 مسافروں کی گنجائش ہوگی اور یہ بھارت کی ملکی فضائی لائنز میں استعمال کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے بھارت اور مغربی ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے، کیونکہ یو اے سی پر امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے سخت پابندیاں عائد ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ کمپنی روس کے فوجی صنعتی ڈھانچے کا ایک کلیدی ادارہ سمجھی جاتی ہے۔

ایچ اے ایل اس سے قبل بھی روسی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کر چکی ہے اور سخوئی Su-30MKI جنگی طیارے بھارت میں روسی لائسنس کے تحت تیار کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق بھارت کو آئندہ 10 برسوں میں 200 سے زائد مسافر طیاروں کی ضرورت ہوگی، جب کہ 350 مزید طیارے قریبی بین الاقوامی سیاحتی روٹس کے لیے درکار ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا