پہلا ٹی 20 ،جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی

0
345

راولپنڈی: جنوبی افریقہ نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

جنوبی افریقہ کے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، کپتان سلمان علی آغا، حسن نواز، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل تھے۔

مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔
ریزا ہینڈرکس 60، جارج لینڈے 36، اور ٹونی ڈی زورزی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ڈونوان فریرا (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریزکے، جارج لینڈے، کارٹن بوش، لزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی نگیڈی شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا