سہیل آفریدی کا مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ

0
424

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا، جو اہم فیصلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔

اجلاس میں سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سمیت پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کی تشکیلِ نو سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی، جس کا باضابطہ اعلان کل تک متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تمام اراکین کو اعتماد میں لے لیا ہے، جبکہ کابینہ کے اراکین کا انتخاب وزیراعلیٰ اپنی صوابدید سے کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا