شوگرملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازم قرار

0
357

پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔ حکومت نے شوگر ملز کی پیداوار کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے لازمی مانیٹرنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق تمام شوگر ملز کرشنگ سیزن سے قبل جدید جی پی یو سسٹم اور مانیٹرنگ آلات نصب کرنے کی پابند ہوں گی، جبکہ بغیر مانیٹرنگ کسی صورت پیداوار جاری نہیں کی جا سکے گی۔

ایف بی آر نے چینی کی پیداوار کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ویڈیو اینالیٹکس سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت شوگر ملز کی پیداوار مکمل طور پر ٹریک کی جائے گی۔ اس کے ساتھ سیمنٹ بیگز کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق یکم نومبر سے بغیر ٹیکس اسٹیمپ بیگز کی ترسیل ممنوع ہوگی۔ سیمنٹ شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام اور بیگز پر یونیک آئی ڈی مارکنگ لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ شعبے میں شفافیت بڑھائی جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا