ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جس کے بعد وہ کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی حراست میں لے لیے گئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے وارنٹ جاری کیے تھے۔ پولیس نے عدالتی حکم پر کارروائی کرتے ہوئے ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔






