طبعیت ناساز، شاہ محمود قریشی ہسپتال منتقل

0
432

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبیعت ناساز ہونے پر پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کے گال بلیڈر میں پتھری کی تشخیص کے بعد سرجری کی تیاری جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی 28 اکتوبر سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ڈاکٹر فیصل ان کا علاج معالجہ کر رہے ہیں۔ پتے میں بڑھتی ہوئی پتھری کے باعث انفیکشن کا خدشہ تھا جس پر ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کی ہدایت دی۔

پی ٹی آئی کی پرانی قیادت نے اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلیزعمران خان کی منظوری کے بعد تحریک شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس میں فواد چوہدری، اسد عمر، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ قیادت کا کہنا ہے کہ موجودہ پارٹی ڈھانچہ عمران خان کو “باہر نکالنے” میں مؤثر ثابت نہیں ہو رہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ہی پتھری کی تشخیص ہو چکی تھی، تاہم اب صورتحال بگڑنے پر آپریشن ناگزیر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے گناہ قید میں ہیں اور رہائی کے لیے اللہ کی ذات سے امید رکھتے ہیں۔ قریشی نے ملک کی سلامتی کے لیے دعا اور چاہنے والوں سے نیک تمناؤں کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا