اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
عدالت نے کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔






