لاہور پولیس نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی حمایت میں مواد شیئر کرنے کے الزام میں ڈولفن فورس کے اہلکار رحمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی گجرپورہ تھانے کی حدود میں کی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اہلکار رحمان نے سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کے حق میں اور مریدکے آپریشن کے خلاف مواد شیئر کیا تھا، جس پر اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔
پولیس نے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






