وزیراعلیٰ مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو

0
432

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، جس میں عوامی فلاح، امن و امان، سڑکوں کی بحالی، ستھرا پنجاب پروگرام، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ارکانِ اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی کے منصوبے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز کے آغاز پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس مسلم لیگ ن کا بنیادی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور شہروں و دیہات میں امن بحال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ ہے، جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام محض صفائی نہیں بلکہ ایک نئے طرزِ فکر کی تشکیل ہے۔

ارکانِ اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب آج پُرامن، صاف اور تیز رفتاری سے ترقی کرتا ہوا صوبہ ہے۔ ان کے مطابق کیتھ لیبز اور الیکٹرو بس سروس جیسے منصوبے عوام دوست قیادت کی بہترین مثال ہیں جن سے ہر طبقہ مستفید ہو رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا