وزیراعظم کی بار کونسل انتخابات میں کامیابی پر انڈیپینڈنٹ گروپ کو مبارکباد

0
593

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارکباد پیش کی ہے اور کامیاب ہونے والے تمام وکلاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کی فراہمی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ان کے مطابق نو منتخب نمائندے دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور سماجی ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت عدلیہ اور قانون کی بالادستی کے لیے وکلاء کے ساتھ کھڑی ہے اور وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وکلاء نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا اور اصولی ووٹ کا صلہ کامیابی کی صورت میں ملا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا