پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے اگلے روز دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔
ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا، جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ بالترتیب 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کی۔






