پاکستان ترقی میں پیچھے رہ گیا، بنگلہ دیشی مشیر

0
282

کراچی میں پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات بہتر بنانے سے متعلق تقریب “دو ممالک، ایک قوم” سے خطاب میں بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر اے ایس ایم انیس الزمان نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ان ممالک سے آگے تھا جو آج اس سے آگے نکل چکے ہیں، کوریا اس وقت بہت پیچھے تھا مگر آج ترقی میں مثال بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حقیقت کا سامنا کریں تو ترقی ممکن ہے، دونوں ممالک تجارت اور باہمی روابط بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

تقریب میں دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل، سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر اور بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان بھی شریک تھے، جنہوں نے سیاحت، صحت اور سفری سہولتوں میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا