پشاور(طلوع نیوز)جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق،2زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دھماکا 2 گھروں کے درمیان ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے
جبکہ ریسکیوٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو مردہ خانے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا ہے
۔دوسری جانب پشاورکے علاقہ فقیرآباد میں تاجر کے گھر کے باہربارودی مواد کا دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار تاجر کے گھر کے باہربارودی مواد رکھ کر فرار ہوگئے۔ ملزموں کی تلاش کےلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھا۔
دوسری جانب پشاور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
ایس ایس پی، سی ٹی ڈی کاشف آفتاب عباسی نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پشاور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا ہے، شینے گروپ کے کیخلاف ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ کہ کارروائی کے وقت کمپاؤنڈ میں 5 سے 6 دہشت گرد موجود تھے، جو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
آفتاب عباسی کا کہنا ہے کہ ایک گروپ شینے کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں 10 سے 12 لوگ شامل ہیں، کارروائی کے دوران ملزمان سے 5 کلو کے قریب سے باردوی مواد بھی برآمد کیا گیا، جو شہر میں بڑی کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی اپنی استعداد کار کو بڑھا رہا ہے، متنی اور ادیزی کے علاقوں میں ٹی ٹی پی کے کارندے موجود ہیں، جن کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔






