وفاقی اردو یونیورسٹی میں یوم آزادی گلگت بلتستان کی تقریب

0
642

اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب منائی گئی، جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے اور یہاں کے لوگ نفیس اور شریف النفس ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے فرنٹ لائنر محافظ ہیں اور اپنی ثقافت و آزادی کو شوق سے مناتے ہیں۔

طلبہ نے شنا اور بلتی روایتی موسیقی کی تھاپ پر رقص کیا اور کلچرل لباس زیب تن کر کے تقریب کو رونق بخشی۔

ڈاکٹر ضابطہ شنواری نے کہا کہ یونیورسٹی علم، سائنس، ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ کلچر کو بھی فروغ دینے کا ادارہ ہے اور قومی ہیروز و آزادی کی تاریخ کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔

تقریب میں بلتی اور شنا غزلیں پیش کی گئیں اور مہمانوں کو گلگت کی ثقافتی ٹوپی پہنائی گئی۔ سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان نے مہمانوں اور سرگرم طلبہ کو شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

نوجوان شاعر شہزاد مہدی کے اشعار پر طلبہ نے جھوم کر داد دی اور شعبہ آئی آر و ماس کمیونیکیشن کے ہیڈ ڈاکٹر فیصل جاوید، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سکندر زرین اور سابق ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق نے بھی خطاب کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا