راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان سے جڑے معاملات کا حل صرف وہ حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ ہو۔
راولپنڈی میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاک افغان جھڑپوں میں 206 افغان طالبان اور 112 خوارج مارے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی اور افغان طالبان کے خلاف پاکستان کا رسپانس فوری اور مؤثر تھا، جس کے نتائج توقعات کے مطابق نکلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی شرائط اہم نہیں، دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے اور افغان سیاست میں منشیات سمگلرز کی مداخلت بھی خطرناک ہے، کیونکہ وہاں سے منشیات پاکستان میں سمگل کی جا رہی ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امن فوج غزہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، اور پاک فوج سیاست میں الجھنا نہیں چاہتی۔






