مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار

0
457

اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی سالانہ فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق مسلم دنیا کی سب سے بااثر شخصیت قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی ہیں، جبکہ مفتی تقی عثمانی ان کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان سے دیگر مذہبی رہنماؤں میں معروف مبلغ مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمان اور دعوتِ اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری بھی ٹاپ 50 بااثر شخصیات میں شامل کیے گئے ہیں، جو پاکستان کے مذہبی و سماجی اثر و رسوخ کو نمایاں کرتا ہے۔

فہرست میں عالمی سطح پر سرکردہ شخصیات بھی شامل ہیں جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم ترورے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر ابراہیم علیوف، ترک انٹیلیجنس کے سربراہ ابراہیم قالن، حماس کے رہنما خالد مشعل اور شام کے صدر احمد الشرع بھی فہرست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا