اسلام آباد: سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اُٹھی۔
دھماکے کی آواز سنتے ہی وکلا اور ملازمین عمارت سے باہر نکل آئے۔ دھماکا بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں ہوا جہاں اس وقت عملہ موجود تھا۔






