گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

0
293

کراچی کے علاقے گلبرگ رحمان آباد میں ایک گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کا گلا کٹا ہوا تھا جبکہ مرد کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ یاسمین اور 35 سالہ خدا بخش کے نام سے ہوئی، دونوں میاں بیوی تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شبہ ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی، تاہم معاملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا