وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے دورے منسوخ کر دیے

0
329

اسلام آباد — وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے دورے منسوخ کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے حاصل کیا جا سکے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اس حوالے سے اہم ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سپیکر ایاز صادق نے تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے سپیکر لاؤنج میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں تحریکِ انصاف، جمعیت علمائے اسلام (ف)، اور دیگر بڑی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں آئینی ترمیم کے خدو خال پر بریفنگ دی جائے گی اور منظوری سے متعلق حکومتی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔ سپیکر ایاز صادق اجلاس کے دوران تمام سیاسی جماعتوں سے ترمیم کی حمایت کی درخواست کریں گے اور اپنے چیمبر میں پارلیمانی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر ترمیم پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، تو حکومت اپنی نمبرز گیم پر انحصار کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے اور اتحادی جماعتوں کے تمام اراکینِ قومی اسمبلی کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے درکار 224 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا