فیڈرل اردو یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

0
401

اسلام آباد:فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈیجیٹل میڈیا ورک شاپ منعقد ہوئی۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ ڈیجیٹل ایکسپرٹ فہد ملک نے سٹوڈنٹس کو ڈیجیٹل میڈیا کے فنکشنز، حرکیات اور افادیت پر سیر حاصل لیکچر دیا۔ بدھ کو شعبہ صحافت و ابلاغیات وفاقی اردو یونیورسٹی میں منعقدہ ڈیجیٹل میڈیا ورک شاپ کے ماڈریٹر اور کورس انچارج اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سکندر زرین تھے۔

ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ فہد ملک نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے مختلف تیکنیک بتائیں۔ ڈیجیٹل میڈیا کیسے فنکشن ہوتا ہے؟ الگورتھم کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پہ ٹریفک لینے کے لئے کیا تیکنیکی مہارتیں درکار ہوتی ہیں؟ الیکٹرانک میڈیا کا کیا مستقبل ہے؟ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے نام کیسے کمایا جاتا ہے؟ اسے بطور منفعت بخش کام کیسے اپنایا جا سکتا ہے؟ ان سب موضوعات پر ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔

علاؤہ ازیں انہوں نے سائبر اسپیس کی اخلاقیات سے بھی طلبہ کو روشناس کرایا۔ ڈیجیٹل میڈیا پہ کیا کیا نہیں کیا جانا چاہیے؟ اس پر بھی گفتگو کی۔ یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام آئی ڈیز، اکاؤنٹ اور پیجز کیسے فعال بنائے جا سکتے ہیں؟ طلبہ کو یہ بھی سمجھانے کی کوشش کی گئی۔ ڈیجیٹل دنیا میں کاروبار کے طریقوں کے بارے بھی رہنمائی دی گئی۔ طلباء و طالبات کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فیصل جاوید نے مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ خود کو ڈیجیٹل دور کی ضروریات سے ہم آہنگ کریں۔ سافٹ مہارتیں سیکھیں۔ اب ڈیجیٹل میڈیا کا زمانہ ہے۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ فہد ملک کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ ورک شاپ میں ماس کمیونیکیشن کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا