اسلام آباد:عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ کے دو مقدمات سے بری کر دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی، جس پر ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔






