ظہران ممدانی حماس کے حامی قرار

0
437

اسرائیل کے وزیر برائے تارکین وطن نے نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کو فلسطینی تنظیم حماس کا حامی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک، جو کبھی عالمی آزادی کی علامت تھا، اب ایک حماس حامی کے حوالے ہو گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر نے ممدانی کے خیالات کا موازنہ نائن الیون میں شہریوں کے قتل کرنے والے انتہا پسندوں سے کیا اور خبردار کیا کہ یہ شہر یہودی برادری کے لیے خطرناک رخ اختیار کر رہا ہے۔

دوسری جانب، نیو یارک کے میئر الیکشن میں کچھ قدامت پسند یہودیوں نے ظہران ممدانی کی حمایت کا اعلان کیا اور صیہونیت کے خلاف احتجاج کیا۔

ظہران ممدانی 34 سال کے ہیں اور نیویارک کے سب سے کم عمر اور پہلے مسلمان میئر بنے ہیں۔ وہ پہلے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں اور اسرائیل کی پالیسیوں کے ناقد سمجھے جاتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا