۔531 زندہ افراد کو تعزیتی خط بھیجنے پر معذرت

0
242

امریکا میں ایک ہیلتھ کیئر سینٹر نے غلطی سے 500 سے زائد زندہ افراد کو تعزیتی خط بھیجنے پر معذرت کر لی۔

مقامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مین میں کمپیوٹر سسٹم کی خرابی کے باعث 531 افراد کو ان کی موت کے حوالے سے غلط تعزیتی خطوط موصول ہوئے۔

ہیلتھ سینٹر نے جاری بیان میں اس غلطی پر گہری افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ مسئلہ اُس کمپیوٹر پروگرام میں تھا جو خودکار طور پر خطوط تیار کرتا ہے۔

مین ہیلتھ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو ایک لیول ون ٹراما سینٹر سمیت آٹھ اسپتالوں کو چلانے کی ذمہ داری نبھاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا