پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے:ٹرمپ کا دعویٰ

0
486

میامی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران دراصل 8 طیارے مار گرائے گئے تھے۔

میامی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے مختلف اخبارات میں یہ خبریں دیکھیں کہ 7 یا 8 طیارے گرے، ایک اخبار نے 7 اور ایک کو نقصان پہنچنے کی خبر دی، مگر ان کے مطابق حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اخبارات جھوٹی خبریں دیتے ہیں، اس لیے وہ نام نہیں لینا چاہتے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کو انہوں نے ٹیرف کے ذریعے روکنے میں کردار ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں وہ وہاں کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں، ہم اُن کی کچھ مدد کریں گے۔

امریکی صدر نے الزام لگایا کہ نیویارک کے عوام نے بائیں بازو کے رہنما ظہران ممدانی کو میئر منتخب کر کے امریکا کی خودمختاری داؤ پر لگا دی ہے۔ ان کے بقول ایک کمیونسٹ اب امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر ہے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا