ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے 27ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی اختیارات شامل کرنے کا مطالبہ

0
643

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو مکمل اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں 7 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، جاوید حنیف خان، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور مقامی حکومتوں سے متعلق ترامیم پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے نکات شامل کیے جائیں۔

ملاقات کی اندرونی تفصیلات

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے پیش کردہ بلدیاتی نظام کے مسودے کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایم کیو ایم کے ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ مسلم لیگ ن نے ان کے بلدیاتی ترمیمی مسودے کی مکمل حمایت کا وعدہ کیا ہے، اور یہی اس ملاقات کا بنیادی ایجنڈا تھا۔

ملاقات کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ وزیراعظم نے 27ویں ترمیم کے نکات پر مکمل مشاورت کی ہے اور بلدیاتی مسودے سے متعلق بھی ان سے رائے لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی اتحاد 27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری مکمل کر چکا ہے اور امکان ہے کہ یہ ترمیم رواں ماہ ہی دونوں ایوانوں سے منظور کرا لی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا