چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا برونائی کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
319

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورے کے دوران سلطانِ برونائی سے ملاقات کی۔ سلطان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن و سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور برونائی کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے وزیرِ دفاع اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس نے موارا نیول بیس پر موجود دارالامان کا دورہ کیا اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز میں پاکستان کے علاقائی امن اور استحکام میں کردار پر خطاب کیا، جس میں انہوں نے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے شرکاء سے بھی گفتگو کی، جن میں 19 ممالک کے افسران شامل تھے۔

مختلف ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے وفود نے عالمی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان برونائی کے ساتھ اپنے عسکری اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

برونائی کی سول و عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں، پیشہ ورانہ معیار اور خدمات کو سراہا۔ دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کو رائل برونائی آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا