افغانستان دنیا کی سب سے بڑی افیون پیدا کرنیوالی ریاست بن گیا

0
402

جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان طویل عرصے سے دنیا کی 80 سے 90 فیصد افیون پیدا کر رہا ہے۔ 2022 میں ملک میں افیون کی کاشت 2 لاکھ 32 ہزار ہیکٹر تک پہنچی، جس سے تقریباً 6 ہزار 200 ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اب بھی عالمی سطح پر غیر قانونی افیون کی ایک بڑی سپلائی لائن ہے، جبکہ ملک میں موجود ذخائر مسلسل بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فارم گیٹ سطح پر افیون کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو 2021 میں 100 ڈالر فی کلوگرام سے بڑھ کر 2024 تک 700 سے 750 ڈالر فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔ یہ اضافہ عالمی طلب اور منافع میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2024 میں پوست کی کاشت 12 ہزار 800 ہیکٹر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

مزید یہ کہ افغانستان اب صرف افیون تک محدود نہیں رہا بلکہ مصنوعی منشیات، خاص طور پر میتھیمفیٹامائن کی پیداوار میں بھی تیزی سے ابھر رہا ہے، جو منشیات کی نئی اقسام کی جانب واضح تبدیلی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا