چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ 27 نومبر کو ختم کر رہے ہیں: وزیر قانون

0
366

اسلام آباد: وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ رواں ماہ کی 27 تاریخ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا جائے گا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ایئر فورس اور نیول فورس کے لیے نئے اعزازی ٹائٹلز متعارف کرانے کی تجویز شامل ہے، جن کی منظوری کا اختیار وزیراعظم نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے پاس ہوگا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا ٹائٹل بھی آئینی تحفظ کے تحت ہوگا اور اسے واپس لینے کا اختیار بھی پارلیمنٹ ہی کے پاس رہے گا۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق آرمی چیف کو “چیف آف ڈیفنس فورسز” کی ذمہ داری دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک ٹائٹل اور رینک ہے جبکہ آرمی چیف ایک آئینی عہدہ ہے جس کی مدت پانچ سال ہوتی ہے۔ ترمیم کے بعد آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ سنبھالیں گے۔

وزیر قانون نے مزید بتایا کہ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، اور اسی تاریخ یعنی 27 نومبر 2025 سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ مستقل طور پر ختم ہو جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا