مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک

0
282

کلینیکل سائیکولوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ ڈاکٹر نبیہا نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کر لیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

نکاح کی سادگی مگر خوبصورتی سے بھرپور تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا طارق جمیل نے خود نکاح پڑھایا۔ تقریب میں صرف قریبی افراد شریک ہوئے جن میں فرح اقرار سمیت چند معروف شخصیات بھی شامل تھیں۔

ڈاکٹر نبیہا نے آف وائٹ رنگ کا سادہ مگر پروقار عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ دولہا حارث کھوکھر نے بھی اسی رنگ کی شیروانی پہن کر ہم آہنگی برقرار رکھی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے تقریب میں قیمتی زیورات پہنے جن کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے، جبکہ ان کا عروسی لباس بھی معروف ڈیزائنر حنا سلمان کا تیار کردہ تھا جس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

ڈاکٹر نبیہا کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے معلوم نہیں تھا کہ مولانا طارق جمیل نکاح پڑھائیں گے، یہ فیصلہ مولانا نے دو روز قبل خود کیا جس پر وہ بے حد خوش ہوئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا