قیدی 804 آئیگا تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، نور الحق قادری

0
591

اسلام آباد : سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نور الحق قادری اور سیف اللہ ابڑو نے آئینی ترامیم پر اظہار خیال کیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسی قانون سازی پہلی بار نہیں ہو رہی، حکومت چند گھنٹوں میں ترمیم منظور کروائے گی، البتہ اپوزیشن کو بولنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں بات کروں گا تو “کوزے کا ڈھکن کھل جائے گا اور سیلاب آ جائے گا”۔ سیف اللہ ابڑو نے مزید کہا کہ حکومت کے تمام لوگ ہمارے پارلیمانی لیڈر سے خوش ہیں اور ان کا لیڈر ایماندار ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نور الحق قادری نے کہا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہو رہا ہے اور آزاد عدلیہ کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی اور یہ ترامیم “ملیا میٹ” ہو جائیں گی، بس 804 تسبیح والے کے آنے کی دیر ہے۔

جمعیت علما اسلام کے سینیٹر طلحہ محمود نے آئینی ترامیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان چاروں طرف دشمنوں سے گھرا ہوا ہے اور آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے تاکہ زیرالتوا ہزاروں کیسز اور وفاق و صوبوں کے تنازعات حل ہو سکیں۔

طلحہ محمود نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی سب سے بڑا مسئلہ ہے اور فوج کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے چترال میں کرپشن، انفراسٹرکچر اور ٹورزم کی ترقی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی سفارش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا