ٹرمپ کا امریکیوں کو فی کس 2 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

0
483

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدن میں سے زیادہ تر شہریوں کو کم از کم 2 ہزار ڈالر بطور ڈیویڈنڈ ادا کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں واضح کیا کہ یہ رقم زیادہ آمدن والے امریکیوں کے لیے نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کھربوں ڈالر حاصل کر رہا ہے اور جلد 37 کھرب ڈالر کے قومی قرضے کی ادائیگی شروع کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ اس وقت ٹرمپ کی جانب سے نافذ کردہ تجارتی ٹیرف کے قانونی جواز کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ ماتحت عدالتوں نے پہلے ہی کئی محصولات کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

قبل ازیں اکتوبر میں ٹرمپ نے عوام کے لیے 1 سے 2 ہزار ڈالر کی تقسیم کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ ان محصولات سے امریکا کو سالانہ ایک کھرب ڈالر سے زائد آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا