قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب ، 15 نکاتی ایجنڈا جاری

0
499

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام ساڑھے 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اور 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کا بل اس اجلاس میں زیرِ بحث نہیں آئے گا۔

اجلاس میں دو نئے حکومتی بل متعارف کرائے جائیں گے، جن میں موٹر گاڑیوں کی صنعت کی ترقی بل 2025 اور نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2025 شامل ہیں، جو منظوری کے لیے پیش ہوں گے۔

مزید برآں، اجلاس میں شہریوں کے ذاتی ڈیٹا اور حساس معلومات کی ہیکنگ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، اور سال 2025 میں سائبر کرائم میں 35 فیصد اضافے کے حوالے سے بھی ایجنڈے میں بحث ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا