ٹرمپ ثالثی میں طے پانے والا امن معاہدہ معطل

0
375

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امریکی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد اس وقت تک معطل کر دیا ہے جب تک اس کے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔ یہ فیصلہ سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو تھائی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد کیا گیا۔

تھائی وزیراعظم انوتن چانویراکل کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت تمام اقدامات روک دیے گئے ہیں، تاہم انہوں نے مطالبات کی تفصیل نہیں بتائی۔

کمبوڈیا نے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ معاہدے پر کاربند ہے۔ یہ معاہدہ جولائی کی سرحدی جھڑپوں کے بعد پائیدار امن کے لیے کیا گیا تھا، جن میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 3 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے تھے۔

یہ معاہدہ اکتوبر میں ملائیشیا میں امریکی صدر کی موجودگی میں طے پایا تھا، مگر تھائی لینڈ اسے باضابطہ امن معاہدہ تسلیم کرنے سے پہلے ہی شکوک و شبہات کا اظہار کر چکا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر بارودی سرنگیں بچھانے کے الزامات بھی لگاتے رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا