پٹواری اور منشی کی ملی بھگت، جعلی فرد پر ایک پلاٹ 6 شہریوں کو فروخت

0
426

اسلام آباد کے پٹواری اور اس کے منشی کی طرف سے جاری کئے گئے مبینہ جعلی فرد پر نوسرباز شہری کا فراڈ، ایک پلاٹ چھ شہریوں کے ہاتھوں فروخت، متاثرین رل گئے۔ ٹھلہ سیداں اسلام آباد کے رہائشی مدثر زمان نے ایس ایچ او تھانہ گولڑہ شریف کو تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایاکہ بشیر بدرے نامی شخص نے دس مرلہ پلاٹ واقع موضع جود کا مالک ظاہر کیا اور 37 لاکھ روپے میں میرے ساتھ سودا کیا۔ مذکورہ شخص نے حلقہ پٹواری چوہدری بلال اور منشی عابد کی مبینہ ملی بھگت سے دو فریش فرد حاصل کیا۔ اس فرد بیع کی بناء پر میں نے بشیر بدرے کو تیرہ لاکھ روپے ادا کئے۔ بعد ازاں مجھے پتہ چلا کہ پٹواری کے سائن اور سٹیمپ سے جاری کردہ دونوں فرد جعلی تھے اور مذکورہ پلاٹ 2017ء میں بشیر بدرے نے آگے کسی کو فروخت کر دیا تھا۔ یوں یہ پلاٹ مجھ سمیت چھ افراد کو فروخت ہوتا رہا ۔ اس وقت سارے متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ متاثرہ شہری کا مزید کہنا ہے کہ جب میں نے پٹواری بلال اور منشی عابد سے رابطہ کیا تو وہ اپنی غلطی مان گئے لیکن مجھے کہیں سے بھی انصاف نہ مل سکا۔ متاثرہ شہری کے مطابق پولیس حکام کو بھی درخواست دی۔ جس پر یاس او پی بنائی گئی لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ میری چیف کمشنر، ڈی سی اسلام آباد، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سے انصاف کا مطالبہ ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا