سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ

0
346

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں ٹیم کے کھلاڑی دورہ ادھورا چھوڑنے کی خواہش ظاہر کر چکے تھے، تاہم پی سی بی نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹرائی سیریز کے تحفظ کے لیے حفاظتی انتظامات بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی دورہ جاری نہ رکھنا چاہے تو متبادل انتظام کیا جائے گا، جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم اور عملے کی حفاظت کی ضمانت دی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے، اور اس کے بعد سہ ملکی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا