امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے درخواست کی ہے کہ وہ کرپشن کے مقدمات میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو معاف کریں۔
نیتن یاہو طویل عرصے سے کرپشن کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کاروباری شخصیات سے تقریباً 7 لاکھ شیکل (تقریباً 2 لاکھ 11 ہزار امریکی ڈالر) مالیت کے تحائف وصول کیے۔
ٹرمپ نے خط میں کہا کہ وہ اسرائیلی عدالتی نظام کی آزادی کا احترام کرتے ہیں، لیکن ان کے نزدیک نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ سیاسی اور بلاجواز ہے، کیونکہ نیتن یاہو نے ایران کے خلاف طویل عرصے سے ٹرمپ کے ساتھ کھڑے رہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق معافی کے لیے قانونی طریقہ کار کے تحت درخواست جمع کروانا ضروری ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں ٹرمپ نے اسرائیل کے دورے کے دوران بھی اسحاق ہرزوگ پر زور دیا تھا کہ وہ نیتن یاہو کو معاف کریں۔






