سنگا کارا کے بیان پر بھارتی آگ بگولہ

0
328

لاہور: سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر کمار سنگاکارا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حق میں بیان دے کر سوشل میڈیا پر خاص طور پر بھارتی حلقوں میں شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حالیہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بعض غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان کا دورہ ملتوی کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی، جس پر کمار سنگاکارا نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ “کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں چھوڑا نہیں جا سکتا۔”

سنگاکارا نے یاد دلایا کہ وہ 2009 میں لاہور حملے کے وقت سری لنکن ٹیم کا حصہ تھے، جب دہشت گردوں نے ٹیم بس پر حملہ کیا تھا، لیکن پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اس واقعے کے بعد بھی میں کئی بار پاکستان آیا ہوں، اور آئندہ بھی آتا رہوں گا، کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کا ایک الگ ہی مزہ ہے۔ پاکستانی عوام کا پیار اور خلوص ہمیشہ مجھے یہاں کھینچ لاتا ہے۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا