ایران کے 32 افراد و اداروں پر پابندیاں عائد

0
122

واشنگٹن: امریکا نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام سے وابستہ 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ افراد اور ادارے ایران، یو اے ای، چین، ترکی، ہانگ کانگ، بھارت، جرمنی اور یوکرین میں سرگرم ہیں اور ایرانی میزائل و ڈرون پروگرام کے لیے نیٹ ورکس کے ذریعے کام کرتے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے کہا کہ یہ نیٹ ورک مشرق وسطیٰ اور بحیرہ روم میں امریکا اور اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں، اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایرانی میزائل پروگرام کے اثرات روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

یہ پابندیاں ایگزیکٹو آرڈر 13382 اور ترمیم شدہ ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے تحت لگائی گئی ہیں، جن کا مقصد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت روکنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا