سزائے موت کے قیدی کی جان آخری لمحے بچ گئی

0
315

امریکا میں سزائے موت کے قیدی ٹرومین ووڈ کی سزا پر عمل درآمد سے چند منٹ قبل ہی اس کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی گئی۔

ریاست اوکلاہوما کے ریپبلکن گورنر کیون اسٹِٹ نے پیرول بورڈ کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے ووڈ کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا۔ یہ گورنر کے تقریباً سات سالہ دور میں صرف دوسری بار ہے کہ کسی قیدی کی سزا کم کی گئی ہے۔

چند گھنٹے قبل امریکی سپریم کورٹ نے ٹرومین ووڈ کے وکلا کی جانب سے سزائے موت روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

46 سالہ ٹرومین ووڈ کو 2002 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ایک 19 سالہ لڑکی کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ وکلا نے تسلیم کیا کہ وہ ڈکیتی میں شامل تھا، تاہم اصل قاتل اس کا بھائی تھا جسے عمر قید کی سزا دی گئی تھی اور وہ 2019 میں جیل میں انتقال کر گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا