مستعفی ججز کا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا واضح ہوگیا، رانا ثنا اللہ

0
284

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مستعفی ججز سیاسی ججز تھے اور انہیں اپنے عہدوں پر رہنا زیب نہیں دیتا۔

رانا ثنا اللہ نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ججوں کے استعفے کے متن سے ان کا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا واضح ہوگیا، ان کا ایجنڈا حکومت کے خلاف تھا۔

ایک اور انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مستعفی ججز اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے سرگرم رہے، ان کے خطوط کے مندرجات سیاسی تقریر کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ججز استعفے میں یہ بھی واضح نہ کر سکے کہ 27ویں آئینی ترمیم کس طرح آئین پر حملہ ہے یا سپریم کورٹ کو کیسے تقسیم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، ماضی میں بھی سپریم کورٹ میں اختلافی فیصلے ہوتے رہے ہیں، تاہم زیب نہیں دیتا کہ ایسے لوگ اعلیٰ عدلیہ کے عہدوں پر فائز ہوں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ججز کے استعفوں اور مؤقف پر صدر مملکت کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا