ٹورنٹو: جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی 7 وزرائے خارجہ نے غزہ منصوبے کے لیے امریکی صدر کی حمایت کو مضبوطی سے دہرایا اور اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری واپسی پر زور دیا۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر شدید تشویش ہے اور تمام فریقین سے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزید برآں، جی 7 وزرائے خارجہ نے یوکرین کی سالمیت اور حق کے دفاع کی حمایت کا اعادہ کیا، یوکرین اور روس کے درمیان فوری سیز فائر کی ضرورت پر زور دیا اور یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روس کے حملوں کی سخت مذمت کی۔






