شریک حیات کو تبدیل کرنے کا آپشن ہونا چاہیے، ادکارہ

0
244

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ شادی میں میعاد اور تجدید کا وقت مقرر ہونا چاہیے اور شریک حیات کو تبدیل کرنے کا آپشن بھی ہونا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے ٹاک شو میں ساتھی میزبان ٹوئنکل کھنہ کے سوال کے جواب میں کہی، جس پر مہمان وکی کوشل اور کریتی سنن ہنس پڑے۔ کاجول کے مطابق کسی کی ضمانت نہیں کہ شادی شدہ شریک حیات توقعات کے مطابق نکلے، اس لیے شادی میں میعاد اور تجدید ضروری ہے۔

ٹوئنکل کھنہ نے مذاق میں کہا کہ ایسا ہونے پر شادی “واشنگ مشین” بن جائے گی، جس پر کاجول نے دوبارہ اپنی بات پر زور دیا۔ ان کی یہ باتیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور صارفین نے ان کے انوکھے موقف پر تبصرے کیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا