استنبول: ترکی کے محکمہ جنگلات کا فائر فائٹنگ طیارہ کروشیا میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔
ترک وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی نے بتایا کہ یورپی ملک کروشیا میں لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ دونوں طیارے مرمت اور دیکھ بھال کے لیے زگریب ہوائی اڈے پر موجود تھے، جہاں سے اگلے دن ترکی کے لیے روانہ ہونا تھا، مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے ایک طیارہ واپس نہیں آ سکا اور شام 6 بج کر 25 منٹ پر اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
حادثے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ رواں ہفتے ترکی کا ایک اور طیارہ بھی حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔






