لاہور: پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ کچھ مزید استعفے آئیں گے اور یہ کھینچا تانی چیف جسٹس بننے کے لیے ہو رہی ہے۔ انہوں نے عدالتی فیصلوں کے ذریعے پارلیمنٹ کے اختیارات محدود کرنے کی کوششوں پر تنقید کی اور کہا کہ پارلیمنٹ کو اب اپنے حقوق کے لیے محتاط نہیں رہنا چاہیے۔
ملک احمد خان نے نوجوانوں اور خواتین کی تعلیم پر زور دیا اور کہا کہ بچیوں کو اپنے روشن مستقبل کی ضمانت دینے کے قابل بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، اور سرکاری سکولوں میں نجی تعلیمی اداروں جیسی سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔
سپیکر نے کہا کہ ملک متعدد چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور آئینی عدالت کا قیام ناگزیر ہے، پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات کے بارے میں خود فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ انہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے میں بہادری اور تدبر کے مظاہرہ کو بھی سراہا۔






